بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ملک گیر ممبرسازی مہم 2023 کا آغاز

بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ملک گیر ممبرسازی مہم 2023 کا آغاز

بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ممبر بن کر بلتستان کو مضبوط بنائیں، تنویر شگری ، چیف آرگنائزر بی-ایس-ایف
بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ملگ گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا.
اس حوالے سے چیف آرگنائزر تنویر شگری کا کہنا تھا کہ ممبر سازی کے لیے آن لائن ممبر شپ فارم کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء آسانی سے بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ بن سکیں. انکا مزید کہنا تھا کہ ممبر سازی مہم ماہ اپریل 2023 تک جاری رہیگی.
اس ضمن میں ممبرسازی مہم کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے.
بلتستان کے طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان کے جس شہر یا علاقے میں بھی موجود ہوں اپنا ممبرشپ فارم جمع کرائیں اور قومی تنظیم بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آبیاری میں کردار ادا کریں.
بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں