گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مناور کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مناور کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مناور کے سالانہ نتائج کا اعلان پرنسپل مجید خان نے کر دیا۔
کامیاب طلبہ کو انعامات دئے گئے ۔ والدین کی بڑی تعداد نے سالانہ نتائج کے پروگرام میں شرکت کیا اور سکول کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ اور کہا سکول ہذا کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی جو پرنسپل کا ایک بہترین اقدام ہے۔
پرنسپل مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سکول کے اساتذہ بڑی محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں ۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ اساتذہ آئندہ بھی اس طرح اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنیگے۔
اور کہا آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اور والدین کو کہا کہ ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر میں بھی بچوں پہ توجہ دے اور بچوں کو صفائی کے ساتھ سکول بھیج دے۔
پروگرام میں سکول کے طلبہ نے نعت ، حمد ، تقریروں اور خاکوں کے ذریعے علم کی اہمیت کو اجاگر کر دیا۔
10th class Results announced

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں