کراچی سند ھ میں 27 دسمبر (منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر (منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا اہتمام کرے گی۔
جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ. بے نظیر کا قتل2007 میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن کو اس وقت بندوق اور بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس آرہی تھیں۔

اس حملے، جس میں وہ اپنی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ شہید ہو گئی تھیں، نے ملک کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا اور انارکی اور آتش زنی کے واقعات کو جنم دیا جس کے نتیجے میں ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں