پنجاب میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار۔

پنجاب میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
لاہور گوجرانوالہ اور ساھیوال بڑی تباہی سے بچ گئے سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے ملزمان میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شاہ ولی اور شیر نقیب شامل ہیں۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اصلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بر آمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں