وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں انتہائی مثبت کردار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی خصوصی مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریباتِ کرسمس پر نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مسیحی برادری کو ان کے اس نیک دن پر خوشی، امن وامان اور سکھ چین نصیب ہو۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر تعمیرپاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں