عمران خان چند روز میں اسمبلیاں تحلیل کریں گے، شاہ محمود قریشی

عمران خان چند روز میں اسمبلیاں تحلیل کریں گے، شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کپتان نے یہ صاف پیغام دیا ہے کہ ہمیں اپنی ذات اور سیاست سے یہ پاکستان زیادہ عزیز ہے، ہم کبھی بھی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ہمارے وطن عزیز پاکستان کو اور آئین کو کوئی نقصان پہنچے۔

شاہ محمود قریشی وائیس چئیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ فکر ہے کہ پاکستان کی عوام پر آج کل کیا گذر رہی ہے، پورے پاکستان کے عوام کا یہی رائے ہے کہ ملک کے معاشی بحران کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات ہیں۔

آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ لیا ہے کہ چند دنوں میں کے پی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کردوں گا جس سے نئے الیکشن کی راہ ہموار کی جاسکے۔

مزید کہا کہ ہم یہی چاہتے ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل میں مزید اور تاخیر نہ کی جائے، رمضان المبارک سے پہلے نئے انتخابات کا عمل مکمل ہونا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں