شگر۔حاجی وزیر فداعلی آٹھویں بار بلامقابلہ آئندہ تین سال کیلئے شگر ٹاؤن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کا صدر منتخب ،

شگر۔حاجی وزیر فداعلی آٹھویں بار بلامقابلہ آئندہ تین سال کیلئے شگر ٹاؤن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کا صدر منتخب ،
Urdu News : Haji Wazir Fida Ali Elected
as a President of Shigar Town Management
حاجی مہدی علی نائب صدر، غلام مہدی جنرل سیکریٹری ، محمد لطیف فنانس سیکریٹری منتخب، شگر ٹاؤن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کا مجلس عاملہ شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر حاجی وزیر فداعلی نے سابقہ تین سال کی کارکردگی سے ممبران کا آگاہ کیا۔ اور کہا کہ تنظیم کی جانب ایبروزی سکول میں ہال۔کی تعمیرات اور مرہ پی میں سکول کیلئے اراضی کی خریداری مکمل ہوچکا ہے۔ جس پر عنقریب تعمیرات شروع ہونگے ۔ اس طرح یونین کونسل مرہ پی کو ایک معیاری سکول میسر آئیں گے ۔ جبکہ ایبروزی سکول میں ہال کی تعمیرات آخری مراحل میں ہے۔ جوکہ ملٹی پرپز کیلئے ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ تین سال کیلئے نیا صدر اور کابینہ کو خفیہ طریقے سے کرانے کا اعلان کیا۔ تاہم تمام ممبران نے متفقہ طور پر سابق صدر حاجی وزیر فداعلی کو تنظیم کا آٹھویں بار بلا مقابلہ منتخب کردیا گیا۔ ان کی مقابل میں کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں ایا۔ جس کے بعد دیگر عہدیداروں کا چناؤ ممبران کی اتفاقی رائے سے کیا گیا۔ جس کے مطابق حاجی مہدی علی کو نایب صدر ، چیئرمین غلام مہدی جنرل سیکرٹری اور محمد لطیف خان کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں