سیکریٹری جنرل تحریک اسلامی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا دورہ چھوترون

سیکریٹری جنرل تحریک اسلامی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا دورہ چھوترون

مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ سادات ہاوس چھوترون کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ حجة الاسلام شیخ مرزا علی کوارڈینیٹر تحریک اسلامی گلگت بلتستان، شیخ غلام رضا بہشتی،زاھد اخوند زادہ، و دیگر شامل تھے۔حجة الاسلام سید عباس موسوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ معزز مہمانان نے حجة الاسلام والمسلمین سید مبارک علی شاہ الموسوی النجفی کی رحلت پر خانوادہ سادات کو تسلیت و تعزیت پیش کیا۔ان کے استانہ عالیہ پر حاضری دیں۔انکے ایصال کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا خیر بھی کیا۔
علاوہ ازاین انھوں نے مدرسہ قائمہ و شرعی عدالت کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر شیخ سکندر حیات صاحب نے شرعی محکمہ کے مختصر تاریخ اور سادات عزام کی خدمات خصوصاً حجة الاسلام سید عباس موسوی کی طرفسے حال ہی میں سرانجام پانے والے اور جاری دینی امور کا حال بھی مختصراً بیان فرمایا۔
اس موقع پر حجة الاسلام علامہ شبیر حسن میثمی نے سادات کی کاوشوں کو سراہا اور ہر حوالے سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کی۔
چونکہ آج کا یوم امام راحل خمینی بت شکن رضوان اللہ تعالی کی برسی کا دن تھا اس لیے انھوں نے امام خمینی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اور اسلام خصوصاً تشیع کی بقا کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے فرمایا کہ جدید دور کمپٹیشن کا دور ہے۔لھذا جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے آراستہ و اگاہی حاصل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔لھذا نوجونوں کو جدید تعلیم سے لیس کرانا ضروری ہے۔
آخر میں حجة الاسلام سید عباس موسوی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور دینی امور میں ہر قسم کی ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں