بین الاقوامی کانفرنس جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالرز امداد کا اعلان

بین الاقوامی کانفرنس جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں ڈالرز امداد کا اعلان۔
5CN نیوز اسلام آباد۔

جینوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی امداد کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے سب سے بڑی اعلان پاکستان کیلئے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا کہا ہے جو پاکستان کو 3 سال میں فراہم کرے گا۔ ورلڈ بنک کی جانب سے 2 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
کانفرنس میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر، امریکہ کی طرف سے 100 ملین ڈالر اور چین کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی پاکستان کو مزید 88 ملین ڈالر فراہم کرے گا، یورپی یونین 93 ملین ڈالر، جاپان 77 ملین ڈالر، فرانس 10 ملین ڈالر، آذربائجان 2 ملین ڈالر اور انڈونیشیا کی طرف سے بھی 1 ملین ڈالر کا اعلان ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنیوا کانفرنس میں 10.57 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مجموعی طور پر 16 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں