آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتے گا .وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءالله

فیصل آباد. وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءالله پارٹی ورکرز کنونشن سے دوران خطاب کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتے گا اور اگر عمران خان اسمبلی تحلیل کرے تو مسلم لیگ ن الیکشن لڑکر کامیاب ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی چار سالہ حکومت نے ملک کی خوشحالی کےلیے کوئی کام نہیں کیا، توشہ خانہ سے گھڑیاں سمیت اربوں روپیے کے تحائف غیرقانونی طور پر بیچ دیے گئے۔ پی ٹی آئی نے ملک کی خارخہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا۔
عمران خان کی حکومت نے ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، 2023 کے الیکشن پوری تیاری کے ساتھ لڑیں گے۔
نوازشریف نے پاکستان کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنایا اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملکی معشیت ترقی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں