شگر گرلز ہائی سکول خوبانستان کے ایل پی سی پر موجود 10 ٹیچرز میں سے صرف 5 ٹیچرز حاضر ہیں۔ باقی کے 5 ٹیچرز کئی مہینوں سے غائب ہیں. خادم رانا
شگر گرلز ہائی سکول خوبانستان کے ایل پی سی پر موجود 10 ٹیچرز میں سے صرف 5 ٹیچرز حاضر ہیں۔ باقی کے 5 ٹیچرز کئی مہینوں سے غائب ہیں. خادم رانا
urdu newws,Out of 10 teachers present at LPC of Shigar Girls High School Khubanistan, only 5 teachers are present.
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر(پ ر) ڈپٹی چیئرمن SMC گرلز ہائی سکول پھڑینگ باماں خادم رانانے کہا ہے کہ گرلز ہائی سکول پھڑینگ باماں میں ٹیچر کی کمی کو فوری طور پر پورا نہ کیا تو محکمہ تعلیم کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرلز ہائی سکول خوبانستان کے ایل پی سی پر موجود 10 ٹیچرز میں سے صرف 5 ٹیچرز حاضر ھیں۔ باقی کے 5 ٹیچرز کئی مہینوں سے غائب ہیں۔ جس پر کئی بار محکمہ تعلیم کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی حل ممکن نہیں ھو سکا۔محکمہ تعلیم شگر کے سکول ھذا کے ساتھ ناروا سلوک پر سکول ایس ایم سی ممبران، اور گاوں کے تمام سرکردگان، جوانان اور والدین شدید غصہ میں ڈی ڈی آفس شگر جا کر احتجاج ریکارڈ کیا اور ڈپٹی ڈائیریکٹر ایجوکشن سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا۔ڈی ڈی ایجوکشن شگر نے موقع پر 2 ٹیچرز کا مسئلہ حل کردیا اور باقی کے 3 ٹیچرز کی سکول میں حاضر کرنے کے لیئے کچھ وقت مانگا ھے۔ڈی ڈی ایجوکشن شگر کو دیئے ھوئے وقت پر اگر باقی کے 3 ٹیچرز کا مسئلہ حل نہیں ھو سکا تو پھڑینگ باماں (خوبانستان) کے غیور عوام محکمہ تعلیم شگر کے خلاف شاہراہ کے-ٹو کو بند کر کے برپور احتجاج کرینگے
urdu newws,Out of 10 teachers present at LPC of Shigar Girls High School Khubanistan, only 5 teachers are present.