اسکردو پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کے بانی آغا باقر الحسینی کی زیر صدارت، تاجر برادری کی شرکت

اسکردو پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کے بانی آغا باقر الحسینی کی زیر صدارت سکردو کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان کاگرینڈ اجلاس
urdu news,Under the chairmanship of Agha Baqir Al Hussaini, the founder of Skardu Phayalong Water Diversion Project, the participation of the business community.
5 سی نیوز ویب اسکردو .پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کے بانی آغا باقر الحسینی کی زیر صدارت سکردو کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان کاگرینڈ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے پھیالونگ پروجیکٹ کو سکردو کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ اور انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا باقر الحسینی نے کہا کہ ہم اس عوامی پروجیکٹ کی کامیابی اور بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہیں عوام اور مخیر حضرات کی جانب سے بھرپور اور قابل رشک تعاون کا مظاہرہ ہمارے حوصلے کو مزید تقویت دے رہا ہے انشاءاللہ سکردو کے غیور عوام کی قربانی رنگ لائے گی اور ہم نہ صرف پانی کے بحران سے نجات پالینگے بلکہ اس عظیم کارِ خیر کی برکت سے بلا رنگ و نسل اور مسلک کے ایک قوم بن کر مستقبل کے چلینجز سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ ایک پیج پر متحد ہونگے urdu news,Under the chairmanship of Agha Baqir Al Hussaini, the founder of Skardu Phayalong Water Diversion Project, the participation of the business community.
اور یہی ہماری سب سے اہم کامیابی ہوگی ۔ انہوں نے تاجر براداری کی جانب سے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ قومی کاز کے لیے سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر قابل تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور قوی اُمید ہے کہ اس پروجیکٹ کے لیے بھی تاجر حضرات اُسی جذبے سے تعاون کرینگے ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر احمد نے تیکنیکی بنیادوں پر پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ حسن حسرت صاحب نے فنڈریزنگ کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے تاجروں کے سوالات کے جواب دئیے اور تجاویز کا خیر مقدم کیا اجلاس کے دوران متعدد تاجروں نے آغا باقر الحسینی کو امدادی رقوم کے چیکس دئیے جبکہ کئی تاجروں نے رقوم کے لیے اعلانات کئے ، اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے تاجروں نے آغا باقر الحسینی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں فادر آف سکردو کا خطاب دیا ۔ urdu news,Under the chairmanship of Agha Baqir Al Hussaini, the founder of Skardu Phayalong Water Diversion Project, the participation of the business community.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں