گلگت بلتستان میںمکمل طور پر امن ہے، صوبے میں تمام تر معمولات زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
گلگت بلتستان میںمکمل طور پر امن ہے، صوبے میں تمام تر معمولات زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
urdu news,There is complete peace in Gilgit-Baltistan, all routine life in the province is going on as usual, Provincial Information Minister said.
5 سی این نیوز ویب گلگت بلتستان
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں ،صوبے بھر میں معمول کے مطابق سماجی، تجارتی ، تعلیمی اور معاشی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ حکومت گلگت بلتستان حالات کو پُرامن رکھنے , عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت تمام طبقات بشمول, سماجی, مذہبی ، تجارتی, معاشی اور میڈیا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون و مشاورت سے امن برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے اور تمام طبقات فکر سے امید کی جاتی ہے کہ خطے کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لئے گلگت بلتستان کا ہر فرد اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ صوبائی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خطے میں امن و بھائی چارگی کی فضاء کو ذک پہنچانے والی کسی بھی طرح کی شر پسندی کو عوام مسترد کرے گی ، ساتھ ہی ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے درپے عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔ صوبائی حکومت سوشل میڈیا اور دیگر زرائع سے نفرت انگیزی کا پرچار کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے ، امن کے دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت کے تمام ادارے الرٹ ہیں ، عوام سے بھی امید کی جاتی ہے کہ نفرت اور شر انگیزی کو مسترد کرتے ہوئے امن کو برقرار رکھنے کے لئیے عوام مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھے گی۔urdu news,There is complete peace in Gilgit-Baltistan, all routine life in the province is going on as usual, Provincial Information Minister said.