بلتستان یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا دسواں اجلاس حسین آباد کیمپس میں منعقد ہوئی

بلتستان یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا دسواں اجلاس حسین آباد کیمپس میں ہوا
urdu news,The tenth meeting of Baltistan University Academic Council was held at Hussainabad Campus
وائس چانسلر نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ رجسٹرار سیکرٹری کی حیثیت سے اجلاس میں موجود تھے۔
urdu news,The tenth meeting of Baltistan University Academic Council was held at Hussainabad Campus
قرآنِ مجید کی تفسیر، ترجمہ اور تجوید پر مبنی کورس کی منظوری، ایچ ای سی کی رہنمائی میں کورس پڑھایا جائے گا

اجلاس میں نئے شعبہ جات اور سینٹرز کے قیام کےلئے لائحہ عمل ترتیب، دیا گیا

مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر بھی بات کی گئی ۔
urdu news,The tenth meeting of Baltistan University Academic Council was held at Hussainabad Campus
سکردو (عابد شگری ) بلتستان یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا دسواں اجلاس کانفرنس روم مین کیمپس حسین آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کررہے تھے جبکہ رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ سیکرٹری کی حیثیت سے اجلاس میں موجود تھے۔urdu news,The tenth meeting of Baltistan University Academic Council was held at Hussainabad Campus اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں ڈین سوشل سائنسز، ڈین نیچرل سائنسز، ڈائریکٹر اوریک، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل، تمام شعبہ جات کے صدور اور مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ دوسری جانب شعبہ ایجوکیشنل ڈیویلمنٹ کے لیکچرار قیصر عباس شریکِ ممبر (co opted) کی حیثیت سے موجود تھے۔ اجلاس میں 16 ایجنڈے زیرِ بحث رہے اور ہر ایجنٹڈے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ سب سے بنیادی اور اہم ایجنڈا قرآن مجید کے حوالے سے تھا۔ اجلاس میں قرآنِ مجید کی تفسیر، ترجمہ اور تجوید پر مبنی کورس کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ایچ ای سی کی رہنمائی میں مذکورہ کورس پڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں اکیڈمکس پروگرامز، سکیم آف سٹیڈیز اور اکیڈمکس سے متعلق تمام اُمور پر گفت و شنید ہوئی اور آئندہ کےلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔کونسل کے اجلاس میں نئے شعبہ جات اور سینٹرز کے قیام اور سمسٹر رولز کے حوالے سے بات کی گئی اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دیگر اُمور کے حوالے سے بھی جامع قوانین وضع کرنے کی منظور دی گئی۔ اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے پالیسیاں بھی مرتب کی گئی۔ urdu news,The tenth meeting of Baltistan University Academic Council was held at Hussainabad Campus

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں