گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا
گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا
urdu news,The important meeting of Gilgit-Baltistan Council was held at Council Secretariat Islamabad
رپورٹ ، نمائندہ خصوصی 5 سی این نیوز ویب
اسلام آباد گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے کی۔اجلاس میں پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری دیگر ممبران کونسل حشمت اللہ خان ،سید شبیہ الحسنین، عبدالرحمن اور کونسل کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ گلگت بلتستان کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔اجلاس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے مگر سی پیک سے گلگت بلتستان کو محروم رکھنا زیادتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوے گلگت بلتستان کو ایک صنعتی شہر بنایا جائے ۔اجلاس میں کونسل کے کورم کو پورا کرتے ہوئے وفاق سے ممبران کونسل کو لئے جائیں تاکہ کونسل فنکشنل ہو اور جلد کونسل کے اختیارات بحال کئے جائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کونسل میں خالی ملازمتوں پر بھرتی کرنے اور ڈیپوٹیشن پر جو ملازمین ہیں انکو واپس بھیج دیا جائے ۔اجلاس میں کونسل سیکریٹریٹ کی فوری تعمیر کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی آئی اے کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا اور سول ایوی ایشن کے چیئرمین کو کرایوں میں کمی کے لیے خط لکھ دیا۔