اسکردو، کمشنر بلتستان کے زیر صدارت فیالونگ پروجیکٹ کی تیکینکی کمیٹی کا اجلاس

اسکردو، کمشنر بلتستان کے زیر صدارت فیالونگ پروجیکٹ کی تیکینکی کمیٹی کا اجلاس
urdu news,Skardu, Commissioner Baltistan chaired the procurement committee meeting of Phayalong project
کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم کی زیر صدارت فیالونگ ڈائیورجن پروجیکٹ تیکنیکی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹین ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے شرکت کی جبکہ ڈائیریکٹر ای پی اے گلگت بلتستان زوم لنک پے گلگت سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیالونگ ڈائیورجن پروجیکٹ کی تیکنیکی سفارشات سے متعلق گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر محمد نذیر کمیونٹی پروجیکٹ ڈائیریکٹر نے ابتدائی سروے اور تخمینے سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے کمیٹی کے اراکین کو ہدایات دیں کہ چونکہ دیوسائی میں کام کا دورانیہ بہت کم ہے لہزا اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جامع سفارشات بروقت مرتب کی جائیں تاکہ متعلقہ اداروں سے منصوبے کی باقائدہ منظوری لی جا سکے۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
ترجمان برائے
کمشنر بلتستان ڈویژن

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں