گلگت: انصاف یوتھ ونگ ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
گلگت: انصاف یوتھ ونگ ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت: پولیس کی جانب سے چیرمین عمران خان کے حق میں نکالی گئی ریلی کو بدترین ریاستی طاقت کا استعمال کرکے روکنے کی کوشش انتہائی افسوس ناک عمل ہے ، پولیس کا غیر آئینی طرز عمل گلگت بلتستان پر مسلط کٹھ پتلی ٹولے کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے : پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان کی عوام بھی بانی چیرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کٹھ پتلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کی امنگوں کا احترام کرے ، گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے میں پنجاب میں جاری ریاستی وحشت کا استعمال کی روایت متعارف کرکے انتہائی غلط مثال قائم کی جارہی ہے گلگت بلتستان پر مسلط کٹھ پتلیوں کے آقاؤں کو پیغام ہے کہ تم ہار چکے۔ عمران خان اور عوام جیت چکے ہیں۔
علی تاج سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
urdu news,Police crackdown on Insaf Youth Wing rally is a very shameful act