شگر .علمائے امامیہ شگر صدر سید طہٰ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ عاشورہ دین اسلام کو دوام بخشنے کا ضامن ہے
شگر .علمائے امامیہ شگر صدر سید طہٰ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ عاشورہ دین اسلام کو دوام بخشنے کا ضامن ہے
urdu news,Imamiyya Ulama Shigar Sadr Syed Taha Shams Deen Al Musawi has said that Ashura is the guarantor of the continuation of the religion of Islam.
شگر (سٹاف رپورٹر) علمائے امامیہ شگر صدر سید طہٰ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ عاشورہ دین اسلام کو دوام بخشنے کا ضامن ہے اسلام کے تمام۔رموز شہادت حسین میں مضمر ہے عزاداری کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ تمام اقوام عالم کا ایک فریضہ ہے اسے ایک فرقے تک محدود کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا نے اج تک مشن حسینی اور مظلوم کربلا کو پہچانا ہی نہیں ہے اسی گلگت میں علم نصب کرنے کے جرم میں عزاداروں پر ایف ائی ار درج کرکے انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی حکومت فوری طور پر ایف ائی ار واپس لے ورنہ حالات کا زمہ دار انتظامیہ پر عائد ہوں گے امام بارگاہ ریسر میں محرم کی پانچویں مجالس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا دو گروہوں کی جنگ نہیں تھی بلکہ دو نظریات کا ٹکراو تھا بلکہ حق اور باطل کے درمیان ہونے والا ایک مثالی ٹکراو تھی جہاں نے حق نے باطل کو قیامت تک کے لیے رسوا کردیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 20 فیصد طبقہ اب بھی عزاداری کے خلاف ہے اور اسے ایک فرقے سے مخصوص کرنے کی کوشش کرتے ہوے عزاداری کو محدود کرنے کے درپے ہیں تاہم کربلا میں خود ایسی کشش ہے کہ مسلمان بیدار ہوے بغیر عزاداری کی طرف چلے ارہے ہیںurdu news,Imamiyya Ulama Shigar Sadr Syed Taha Shams Deen Al Musawi has said that Ashura is the guarantor of the continuation of the religion of Islam. اور عزاداروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ امام مظلوم کربلا کی کربلا میں دین اسلام کی خاطر بہائے گیے خون کا اثر ہے جو کم ہونے کی بجاے بڑھتے جأئیں گے سید طہ شمس دین نے کہا کہ دشمن ہمیشہ عزادری کے اجتماع سے خوف زدہ رہتے ہیں کیونکہ جس طرح کربلا میں امام مظلوم کربلا اور جانثارنان شہادت سے جذبے سے سرشار ہوکر ایک طاقت سے ٹکرا کر اسے ہمیشہ کے لئے زلیل و خوار کیا اسی طرح مظلوم کربلا کے عزادار بھی عزا داری پر کسی قسم کے قدغن کے حق میں ہے اور عزاداری منانے کے لئے جان دینے پر تیار ہیں اسی لیے اس اہم اجتماع کو ہمیشہ محدود کرنے کی سازسازشیں کرتے ارہے ہیں اور ہمیشہ ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں ایا اور انشا اللہ ان کی سازشیں ہمیشہ ملیا میٹ ہوتے رہیں گے urdu news,Imamiyya Ulama Shigar Sadr Syed Taha Shams Deen Al Musawi has said that Ashura is the guarantor of the continuation of the religion of Islam.