شگر محکمہ ڈاک میں شگر کی چار چھوٹی پوسٹوں پر بیرون اضلاع سے تعینات کرنے کا انکشاف

شگر محکمہ ڈاک میں شگر کی چار چھوٹی پوسٹوں پر بیرون اضلاع سے تعینات کرنے کا انکشاف
urdu news,Disclosure of posting from outside districts to four small shigar posts in the Shigar Department of Posts
شگر محکمہ ڈاک میں شگر کی چار چھوٹی پوسٹوں پر بیرون اضلاع سے تعینات کرنے کا انکشاف ، تعینات پوسٹوں گریڈ 5 سے نیچے ہیں اور تعداد 4 بتائی جارہی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے فوری طور دیگر اضلاع سے غیر قانونی تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر مقامی امیدواروں جو تعینات نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج اور عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدواروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال محکمہ ڈاک شگر میں کچھ چھوٹی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے اشتہار انگ کے بعد روزگار کی حصول کیلئے شگر کے سینکڑوں نوجوانوں نے قسمت آزمائی کی تھی۔ جس کی ٹیسٹ کیلئے سینکڑوں میل دور گلگت جاکر ٹیسٹ دیا تھا ۔ اور انٹرویو بھی ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ تمام پوسٹوں پر دیگر اضلاع کے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جوکہ شگر کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔ کونکہ گریڈ 7 سے نیچے کے تمام پوسٹوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے۔ اگر یہ حق غصب کیا گیا تو ہر گز خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور غیر قانونی تعیناتی کو ختم کرکے مقامی نوجوانوں کو میرٹ پر تعینات کیا جائے۔ ورنہ شخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔ urdu news,Disclosure of posting from outside districts to four small shigar posts in the Shigar Department of Posts

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں