شگر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد کا مرحوم محمد حسن کے گھر امد اور تعزیت کی. اچانک حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

شگر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد کا مرحوم محمد حسن کے گھر امد اور تعزیت کی. اچانک حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار
urdu news,Deputy Director Education Shagar Farooq Ahmed visited the late Muhammad Hassan’s home and condoled
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد کا مرحوم محمد حسن کے گھر تعزیت کے لئے آمد، مرحوم کی اچانک حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا۔ مرحوم کے بچوں کو تسلی دی اور ان کی دلجوئی کی۔  محکمہ تعلیم ضلع شگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد نے ڈپٹی ڈی ای او حیدر علی خان اور ڈی ڈی او تسر مہدی علی محمودی کے ہمراہ گزشتہ دنوں کے ٹو پر حادثے کا شکار ہونے والے تسر سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرحوم محمد حسن کے گھر جاکر مرحوم کے بچوں کو تسلی دی۔ اور ان کے تین یتیم بچوں کی دلجوئی فرمائی۔ مرحوم کے دو چھوٹے بچے گورنمنٹ سکول تھماچو میں پڑھتے ہیں اس لئے محترم ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے محکمے کا سربراہ ہونے کے ناطے بچوں کے گھر تعزیت کے لئے جاکر ایک نئی روایت قائم کی جس پر مرحوم کے گھر کے افراد اور تسر کے دیگر نوجوانوں نے فاروق احمد صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے مرحوم کے بچوں کے لئے میٹرک تک وردی اور سٹیشنری وغیرہ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔urdu news,Deputy Director Education Shagar Farooq Ahmed visited the late Muhammad Hassan’s home and condoled

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں