شگر .توہین صحابہ بل اور اغاباقر الحسینی کے خلاف کاٹے گیے ایف ائی ار کو مسترد کرتے ہیں امام جمعہ سید طہ

شگر .توہین صحابہ بل اور اغاباقر الحسینی کے خلاف کاٹے گیے ایف ائی ار کو مسترد کرتے ہیں امام جمعہ سید طہ
urdu news,Contempt Sahaba rejected the FIR against Bill and Aghabaqar Al-Husseini
رپورٹ 5 سی این نیوز ویب عابد شگری
صدر انجمن امامیہ اور نائب امام۔جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان اغا باقر الحسینی کے خلاف درج ایف ائی ار کے خلاف چھورکاہ میں بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین الموسوی اور دیگر علما نے کی ریلی کے شرکا اغا باقر قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہے علما کے فرمان پر جان بھی قربان ہے کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے ریلی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی بازار چھورکاہ پہنچ کر ایک جلسے کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسے سے علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس اور شیخ فدا حسین حیدری نے خطاب کرتے ہوے توہین صحابہ بل اور اغاباقر الحسینی کے خلاف کاٹے گیے ایف ائی ار کو مسترد کرتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نہ صرف ایف ائی ار کو واپس لیاجاے بلکہ شاہراہ قراقرم کو بند رکھ کر ملت تشیع کو دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیکر ان ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرے جلسے کے اختتام پر ایک قرارداد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے پاس کی گئی
urdu news,Contempt Sahaba rejected the FIR against Bill and Aghabaqar Al-Husseini

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں