سیاحتی کمپنی کے۔ٹو ٹورز کا بلتستان یونیورسٹی کےلئے 5 وظائف کا اعلان

سیاحتی کمپنی کے۔ٹو ٹورز کا بلتستان یونیورسٹی کےلئے 5 وظائف کا اعلان
urdu news,Announcement of 5 Scholarships for Baltistan University by Tourism Company K.2 Tours
کمپنی کے مالک حسین بلتی کی وسیم اللہ جان ملکؔ سے ملاقات،

سکردو(پ ر) کے۔ٹو ٹریک اینڈ ٹورز کے مالک حسین بلتی کی رجسڑار وسیم اللہ جان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران اُنہوں نے بلتستان یونیورسٹی کےلئے 5 وظائف کا اعلان کیا۔ یہ وظائف ضرورت مند اور میرٹ پر اُْترنے والے طلبہ کو دیئے جائیں گے۔ حسین بلتی نے ان وظائف کو اپنی آنجہانی دادی بانو حسن کے نام منسوب کرتے ہوئے قرار دیا کہ تین وظائف شعبہ لسانیات میں زیرِ تعلیم طلبہ کو دیئے جائیں گے جبکہ دو وظائف شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کو دیئے جائیں گے۔ urdu news,Announcement of 5 Scholarships for Baltistan University by Tourism Company K.2 Tours مذکورہ وظائف کی فراہمی میں کیئرنگ سوسائٹی یو او بی ایس کلیدی کردار ادا کرے گی۔ دوسری جانب شعبہ لسانیات و کلچرل اسٹیڈیز کے صدر ڈاکٹر محمد عیسیٰ نے ان وظائف کے حصول اور اعلامیہ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ دریں اثناء رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ نے حسین بلتی کی طرف سے جامعہ ہذا کےلئے وظائف کے اعلان کو تعلیم دوستی کا اہم ثبوت قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یقینی طور پرحسین بلتی کی تعلیم کے لئے فراہم کردہ سکالرشپ حوصلہ افزا اقدام ہے ۔اُْنہوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل حقدار طلبہ کے لئے یقینی طور پر سود مند ثابت ہوگا۔ رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی نے حسین بلتی کو بلتستان سکردو یونیورسٹی کے انکیوبیشن سینٹر میں مدد فراہم کرنے کی بھی دعوت دی۔ urdu news,Announcement of 5 Scholarships for Baltistan University by Tourism Company K.2 Tours

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں