اردو نیوز، شگر جامع مسجد اہل سنت شگر کی تعمیر و توسیع کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اردو نیوز، شگر جامع مسجد اہل سنت شگر کی تعمیر و توسیع کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
Urdu News, Shigar Jama Masjid Ahle Sunnat Shagar foundation stone for construction and expansion was laid
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
شگر جامع مسجد اہل سنت شگر کی تعمیر و توسیع کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد صدر انجمن اہل سنت بلتستان مولانا ابراہیم خلیل ، امام جمعہ والجماعت جامع مسجد امامیہ شگر سید طہ الموسوی کی ہاتھوں رکھ دیا گیا ۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں شیعہ ، نوربخشیہ اور اہل سنت کے علمائے کرام اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن اہلسنت بلتستان مولانا ابراہیم خلیل اورامام جمعہ والجماعت جامع مسجد امامیہ شگر سید طہ نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اللہ کی عبادت کرنے کی گھر کی تعمیر و توسیع نیک عمل ہے۔ شگر میں تمام مسالک کے علماء اور عوام صدیوں سے بھائی چارگی کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی بھی کسی قسم کا مسلکی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔ ضلع میں امن وامان اور رواداری کو قائم رکھنے میں تمام مسالک کے علماء اور لوگوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ دشمن ہماری اس امن و آشتی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ضلع شگر میں شجر کاری کرنے والوں میں‌لاکھوں‌روپے تقسیم

لیکن یہاں کے عوام نے ہمیشہ دشمنوں کی عزائم کو ناکام کیا ہے۔ اور مستقبل میں بھی امن اور بھائی چارگی کہ فضاء کو قائم رکھا جائے گا۔ مساجد اللہ تعالیٰ کی فرامین کے روشنی میں اہل اسلام میں دوستی قائم رکھنے کا ذریعہ بنے گا۔ Urdu News, Shigar Jama Masjid Ahle Sunnat Shagar foundation stone for construction and expansion was laid

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں