شگر کولڈ ڈزٹ، ضلعی انتظامیہ نے سالانہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

شگر کولڈ ڈزٹ، ضلعی انتظامیہ نے سالانہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا
urdu news, shigar cold desert, Shigar district administration announced the schedule of the annual Sarfa Rangah Cold Desert Jeep Rally
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز شگر
شگر ضلعی انتظامیہ نے سالانہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا امسال جیپ ریلی کا اغاز 6 اکتوبر کو ہوں گے تین روزہ اس ایوئنٹ کا اختتام 8 اکتوبر کو ہوں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت ضلع شگر کے تمام محکموں کے سربراہان ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ریلی کے ٹریک کی تعمیر و مرمت ۔بجلی صحت سکیورٹی اور کمنیوکیشن کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور محکموں کے سربراہان سے تجاویز بھی لی گئی اس موقع پر افسران نے ریلی کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے بھر تعاون کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈی سی ولی اللہ فلاحی نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ شگر انتظامیہ مکمل اختیارات کے ساتھ اس ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے اور پوری ذمہ داری ہمارے اوپر ہے ہم نے دن رات ایک کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے انہوں نے کہا کہ امسال پچھلے سال سے ذیادہ اور بہترین سہولیات ہونی چاہیے کیونکہ پچھلے سال ٹائم کا ایشو تھا اس بار ہمارے پاس ٹائم کافی ہے اور کل سے ہی تیاری شروع کریں تاکہ تمام تر تیاریاں وقت سے پہلے مکمل ہو
urdu news, shigar cold desert, Shigar district administration announced the schedule of the annual Sarfa Rangah Cold Desert Jeep Rally

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں