دنیا بھر کی طرح سب ڈویژن روندو کے گاوں تلو میں بھی شب برات بمناسبت شعبان نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

دنیا بھر کی طرح سب ڈویژن روندو کے گاوں تلو میں بھی شب برات بمناسبت شعبان نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
امامیہ آرگنائزیشن القلم یونٹ تلو کے زیر اہتمام جامع مسجد ولی العصر تلو میں نیمہ شعبان کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نامور علماے دین ۔مولانا صادق حسن مولانا ابراہیم حیدری نے شرکت کی اس موقع منقبت خوانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے بارگاہ رسالت و امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوے محفل میں سما باندھ دیا ۔صبح صادق تک جاری رہنے والی اس نورانی محفل میں منتظر امام زمانہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھیں ۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ ہمیں منتظر امام زمانہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس چیز کا خیال رکھنا ہوگا کہ امام ہم سے کس طرح خوش ہوں گے اور ظہور امام زمانہ کے وقت کس طرح امام کی صدا پر لبیک کہنے میں کامیاب ہوں گے ۔اس موقع پر امامیہ آرگناٸزیشن القلم یونٹ تلو نے لنگر امام زمانہ اور روزہ داروں کے لیےسحری کا اہتمام بھی کیا
urdu news, Shab-e-Barat on the occasion celebrated with great devotion and respect

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں