بلتستان یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبر اور طلبہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بلتستان یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبر اور طلبہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
, رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
فورس کمانڈر ایف سی این اے کی سپانسر شپ پر بلتستان یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبر اور طلبہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ ذوالوجی سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے دو طلبہ حجاب زہرا اور کاظم حسین نے فورس کمانڈر ایف سی این اےکی سپانسر شپ پر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔یاد رہے کہ فیکلٹی کی نامزدگی بہترین ٹیچرز میں سے بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کیا گیا تھا۔ جبکہ میل اور فیمل سٹوڈنٹس میں ٹاپر میں سے دو کو بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیا گیا۔ تھا۔یاد رہے کہ فورس کمانڈر ایف سی این اےکی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کے علاوہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، آرمی پبلک سکولزاور اے پی ایس سکولز سے مختلف فیکلٹی ممبرز کو عمرے کی ادائیگی کے لئے بھجوایا گیا تھا۔ جن کی تعداد 17 کے قریب تھی۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک ، ڈاکٹر محمد علی اور طلبہ کی طرف سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اور بہترین انتظامات پر فوکل پرسن لفیٹننٹ کرنل صلاح الدین اور کوارڈنیٹر عمرہ گروپ کیپٹن راشد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی فیکلٹی اور طلبہ کو ایف سی این اے کی طرف سے عمرے کا موقع دینا انتہائی قابل ستائش اقدام ہے۔
urdu-news Senior faculty members and students of Baltistan University achieved the happiness of Umrah

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں