ہم خیال یا روایتی سیاستدانوں کے چیلوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں، حسن شگری ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخواہ کے نامعلوم مقام پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات

urdu news, PTI gilgit baltistan announced shigar candidate 77

ہم خیال یا روایتی سیاستدانوں کے چیلوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں، حسن شگری ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخواہ کے نامعلوم مقام پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پشاور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری کو اپنا امیدوار قرار دیا۔ جلد ضلعی صدارت بھی سوپنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شگر کا صدر و امیدوار حسن شگری ہے اور پارٹی امور سرانجام دینے میں مکمل با اختیار ہیں تمام ٹاٸیگرز انکے ہاتھ مضبوط کریں۔کسی بھی ہم خیال یا روایتی سیاستدانوں کے چیلوں کی تحریک انصاف میں کوٸی گنجاٸش نہیں ۔ سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخواہ میں کسی نامعلوم مقام پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی ، جس میں سابق سی ایم کی جانب سے حسن شگری کا مشکل حالات میں پارٹی خدمات کو سراہتے ہوٸے کہا کہ تحریک انصاف شگر کا صدر اور امیدوار حسن شگری قرار دیا ۔ اس بابت جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جاٸیگا ۔ تمام ٹاٸیگرز انکے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہم خیال یا روایتی سیاستدانوں کے چیلوں کی تحریک انصاف میں کوٸی گنجاٸش نہیں ۔جس پر حسن شگری نے جی بی کے کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے فوری طور پر بطور امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن کمپین چلانے کی عزم کا اظہار کیا ۔سابق سی ایم نے مزید کہا کہ کوٸی بھی شخصیت شگر سے پی ٹی آٸی میں شمولیت کے حوالے سے مجھ سے بات یا ملاقات کرنا چاہیے تو وہ حسن شگری سے رابطہ کریں میں اور تحریک انصاف گلگت بلتستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں بس آپ بسمہ اللہ کریں ۔نتاٸج جو بھی ہو جی بی میں جب بھی ہماری حکومت بنے گی تحریک انصاف کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے ٹاٸیگرز ہی اس حکومت کا مرکزی محور ہوگا اور کسی بھی وفادار کارکن کو مایوس ہونے نہیں دینگے ۔شگر کے جن ٹاٸیگرز نے مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا انکا ریکارڈ بھی مرتب کر بجھوا دیں تاکہ اچھے وقت آنے پر انکی حوصلہ افزاٸی کی جا سکیں ۔اس ملاقات میں سابق جنرل سکریڑی تحریک انصاف بلتستان ڈویثرن یوسف نمبردار بھی شامل تھا ملاقات دورانیہ تقریبا دو گھنٹے سے زاٸد رہا ۔آخر میں حسن شگری پرتکلف عشایہ اور اعتماد جی بی کے کپتان کا شگر یوتھ اور عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔
urdu news, PTI gilgit baltistan announced shigar candidate

ڈی سی لاہور نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کر دیا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔

ہم نے صنم کو خط لکھا ! پروفیسر قیصر عباس

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں