ڈی سی لاہور نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کر دیا، فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈی سی لاہور نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ شہر میں پہلے سے طے شدہ کئی ہائی پروفائل پروگراموں کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی گئی۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔ مزید برآں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ماضی کے واقعات کی وجہ سے جلسے کی اجازت سے انکار کر دیا .
گزشتہ روز لاہور ہایئکورٹ نے ڈی سی لاہور کو کل ہی فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا. لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی آج مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی تھی. اس سے قبل آج لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ آج 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر فیصلہ کریں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کے 8 فروری کو ہونے والے جلسے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’لاہور میں 8 فروری کو کرکٹ میچ پہلے سے ہی شیڈول ہے جبکہ لاہور کے ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ضلعی ا نتظامیہ نے وضاحت کی کہ شہر میں پہلے سے طے شدہ کئی ہائی پروفائل پروگراموں کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی گئی۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ماضی کے واقعات کو تقریب کی منظوری سے انکار کرنے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر کے طور پر نمایاں کیا گیا۔
urdu news, pti long march
ہم نے صنم کو خط لکھا ! پروفیسر قیصر عباس