بگاردو صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا علی آباد بگاردو کے عمائدین سے ملاقات
بگاردو صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا علی آباد بگاردو کے عمائدین سے ملاقات
بگاردو ( 5سی این اسٹاف رپورٹر مبشر ) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا علی آباد بگاردو کے عمائدین سے ملاقات ، انکے ہمراہ رہنما پیپلز پارٹی وزیر محمد خان، پیپلز پارٹی روندو کے صدر شیرباز مسعودی اور سیکریٹری اطلاعات قیصر علی شاہد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سرکردگان و عمائدین بگاردو نے ہائی سکول اور دیگر بگاردو کے سکول کے بارے میں تفصیلا بات چیت ہوئی۔وزیر تعلیم صاحب نے بگاردو سکول کے دورے کرنے اور متعلقہ ڈی ڈی او/ ڈی ڈی کو جلد بگاردو سکول کے دورے کر کے تمام مسائل رپورٹ آگاہ کرنے کو کہا ہے اور ساتھ علی آباد میں ایک پرائمری سکول کا اعلان بھی کیا۔ کہ اس جدید دور میں بھی گاؤں پرائمری سکول سے محروم ہیں جبکہ سٹیشنری کی عدم دستیابی سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے عمائدین علی آباد بگاردو کو یقین دلایا کہ پرائمری سکول کو اگلے سال کی اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا جبکہ متعلقہ ڈی ڈی او کو احکامات جاری کیے ہیں کہ علی اباد بگاردو میں بچوں کو ضرورت کی اسٹیشنری مہیا کی جائے۔
اہلیانِ علی آباد بگاردو نے صوبائی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا ۔
Urdu news Provincial Education Minister Ghulam Shehzad Agha met with the elders of Aliabad Bagardo