وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

urdu news, Prime Minister met with the Supreme Leader of Iran, Ayatollah Imam Khamenei,

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای سے آج تہران میں ملاقات کی۔ سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر رئیسی ایک وژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہء پاکستان کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے محصور عوام کے لیے صدر رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف کئے گئے جذبات کے اظہار کو محسوس کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہیت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اسکردو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے صدر وزیر محمد جعفر کی زیر صدارت ڈسٹرک شگر کے کابینہ کا ایک اہم اجلاس

شگر میں‌البیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ بیسک ٹیچنگ میتھڑڈ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کے اختتامی روز تقریب کا انعقاد۔کیا گیا، تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے ڈی سی شگر

شگر ، چھورکاہ میں ایران کے صدر ایت اللہ ابراہیم ریئسی اور رفقائے کار کی ألمناک شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس اور قران خوانی کا انعقاد کیا گیا

urdu news, Prime Minister met with the Supreme Leader of Iran, Ayatollah Imam Khamenei,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں