ماڈل ہائی سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی شگر سے پوسٹنگ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو گی، شگرممبران ایس ایم سی کمیٹی ماڈل ہائی سکول شگر

urdu news, posting from Shigar will be unfair to students

ماڈل ہائی سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی شگر سے پوسٹنگ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو گی، شگرممبران ایس ایم سی کمیٹی ماڈل ہائی سکول شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ماڈل ہائی سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی شگر سے پوسٹنگ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو گی، والدین اپنے بچوں کو لیکر پرنسپل ماڈل سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی پوسٹنگ روکنے کے لیے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ شگرممبران ایس ایم سی کمیٹی ماڈل ہائی سکول شگر
شگرممبران ایس ایم سی کمیٹی ماڈل ہائی سکول شگر نے کہا ہے کہ ماڈل ہائی سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی شگر سے پوسٹنگ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے۔کہ ایجوکیشن ڈیپاڑنمٹ ضلع شگر کے اکلوتے ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل کو شگر سے دیگر ضلع میں تبادلہ کرنے پر غور کررہاہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ پرنسپل فیض محمد کا شگر میں تعینات ہوکرایک سال کا عرصہ بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ماڈل سکول شگر کے تعلیمی سسٹم کو بہترین ٹریک پے لگایا ہے۔طالب علم اور والدین پرنسپل کی کارکردگی سے بہت ہی مطمن ہیں۔اور میڑک کے امتحانات قریب ہے۔ اگر پرنسپل کی پوسٹنگ کرنے کی صورت میں ماڈل ہائی سکول شگر کے میڑک لیول کے نتائج پر بہت ہی برا اثر پڑے گا۔اور ایک بہترین پرنسپل کی امتحانات کے قریب پوسٹنگ سے بچوں کے حوصلےپر برا اثر اور تعلیمی سسٹم ڈھرام تختہ ہو گا۔جس کو ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔ ممبران نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ہائی سکول شگر کے پرنسپ فیض محمد کو کم از کم 3سے 4 سال کا عرصہ مکمل کرنے دیں۔ تاکہ ماڈل سکول شگر کے تعلیمی سسٹم بہتر طریقے سے رواں دواں رہے۔اور شگر کے بچے بھی بہترین تعلیم کو حاصل کرتے رہیں۔ بصورت دیگر ماڈل سکول شگر کے والدین اپنے بچوں کو لیکر پرنسپل ماڈل سکول شگر کے پرنسپل فیض محمد کی پوسٹنگ روکنے کے لیے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
urdu news, posting from Shigar will be unfair to students

چین نے دینا کو حیران کر دیا ، دنیا کا آسان اور سستا ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس DeepSeek متعارف کرا دیا

شگر، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کا چارج سنبھالنے کے بعد شگر کا پہلا دورہ ، اپنے فرائض منصبی کو نہایت ایمانداری اور خلوص کے ساتھ انجام دیں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہم سرکاری ملازمین تنخواہ لیتے ہیں ، کمشنر بلتستان

شگر انقلاب کے لئے خالد خورشید کے منتظر ہے سابق یوسیز کے چیئرمینوں سمیت کئی سابق یو سیز کے ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے بے تاب ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں