گلگت ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے

Performance of Transport Corporation NATCO is encouraging

گلگت ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے
گلگت ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ گلگت بلتستان کا یہ قومی اثاثہ اب منافع میں ہے۔ نیٹکو انتظامیہ نے منیجنگ ڈاِئریکٹر عزیز احمد جمالی کی سربراہی میں محدود مدت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا جو نیٹکو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے 130 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بورڈ کو بتایا گیا کہ نیٹکو نے رواں سال پہلی سہہ ماہی میں آٹھ کروژ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ ادارہ خسارے میں تھا۔
گزشتہ بورڈ میٹنگ کی ہدایات کی روشنی میں بزنس پلان پر کام مکمل کیا گیا۔ پلان میں اربن ٹرانسپورٹ بھی شامل یے جس پر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
نیٹکو مسافر سروس کو فعال اور سفر آسان بنانے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ نیٹکو ورکشاپ اور نیٹکو ٹورز کے قیام کو مربوط حکمت عملی سے چلایا اور منافع بخش بنایا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نیٹکو انتظامیہ کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔ کارپوریشن کے سالانہ تجارتی حجم اور اکاونٹس کے جوالے سے نیٹکو بورڈ نے دو ہفتے کے اندر سالانہ جنرل میٹنگ بلانے کی ہدایت کی۔جس میں گزشتہ تین سالوں کے اکاونٹس کا جائزہ لیا جائے گا ۔
بورڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر کارکردگی کی یہی رفتار رہی تو آنے والے وقت میں نیٹکو ایک منافع بخش ادارہ ہوگا

Performance of Transport Corporation NATCO is encouraging

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں