لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ کے عین مطابق کی گئی ہے لیپ ٹاپ کی تقسیم میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا براہ راست کوئی تعلق نہیں. یونیورسٹی آف بلتستان سکردو فوکل پرسن
لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ کے عین مطابق کی گئی ہے . یونیورسٹی آف بلتستان سکردو فوکل پرسن
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو فوکل پرسن برائے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ کے عین مطابق کی گئی ہے لیپ ٹاپ کی تقسیم میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ، لیپ ٹاپ کی اہلیت کا معیار ہایئر ایجوکیشن کمیشن طے کرتی ہے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیطرف سے ہی لیپ ٹاپ کے لیے اہل طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ کے حصولِ کے لیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور پھر ایچ ای سی ہی طلباء کا انتخاب کرتی ہے اس میں براہ راست یونیورسٹی کی انتظامیہ یا فیکلٹی کا کوئی کردار نہیں ہوتا، یہ خالصتا ایچ ای سی کا معاملہ ہے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی انتظامیہ اس بات پر حیران ہے بلاوجہ یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جن کو لیپ ٹاپس کی تقسیم کے معاملے میں اعتراضات ہیں وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں ، بلاوجہ اور بلا تحقیق ہر معاملے میں یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے غلط معلومات پھیلانے سے قبل مکمل معلومات لی جائیں ، نسیم عباس نے بیان میں مزید کہا گیا کہ لیپ ٹاپ سکیم سے وہی طلبہ مستفید ہو سکتے ہیں جو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس امر کی پہلے ہی وضاحت کی ہے ۔
Urdu news Pakistan, The distribution of laptops is done according to merit