خپلو مین بازار کے پانچ موبائل دکانوں پر ڈاکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے موبائل شاپ خپلو کے مہیا کردہ CCTV فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلی

خپلو مین بازار کے پانچ موبائل دکانوں پر ڈاکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے موبائل شاپ خپلو کے مہیا کردہ CCTV فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلی
رپورٹ عابد شگری
26اکتوبر 2023 کی رات کو خپلو مین بازار کے پانچ موبائل دکانوں پر ڈاکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے موبائل شاپ خپلو کے مہیا کردہ CCTV فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
سکردو مفرور چور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس سکردو چوروں کی تلاش میں تھی کہ مفرور چور کواردو پل کراس کرکے قمراہ کی طرف سے پنڈی فرار ہونے نکلے تھے کہ پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین چوری کے وقوعہ کے دن سے ہی چوروں کی گرفتاری کےلئے کڑی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے کر کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے کہ آج صبح قمراہ کے مقام سے دونوں چوروں کو گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس سکردو نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے چوری کے اندھے کیس کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اس اقدام سے عوامی سطح پر پولیس پر اعتماد مضبوط ہوا ہے ۔چوروں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے ۔
Urdu news Pakistan, police arrested the suspects who robbed five mobile shops

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں