پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام قائد عوام فخر ایشیا بانی آئین پاکستان خالق ایٹم بم شہید ذولفقار علی بھٹو صاحب کے 97 واں یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام قائد عوام فخر ایشیا بانی آئین پاکستان خالق ایٹم بم شہید ذولفقار علی بھٹو صاحب کے 97 واں یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریب
رپورٹ 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام قائد عوام فخر ایشیا بانی آئین پاکستان خالق ایٹم بم شہید ذولفقار علی بھٹو صاحب کے 97 واں یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک عظیم و شان تقریب زیر صدارت صدر جی ایم پاروی پی پی پی ضلع کھرمنگ طلب کیا گیا۔ ضلع کھرمنگ کے سینئر کارکنان اور بزرگان و جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دوران تقریب مقررین نے قاٸد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی سوانح حیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پاکستان اور بلخصوص گلگت بلتستان کیلئے اصلاحات پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام میں مرکزی اور صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور یہ عزم کیا کہ شہید جمہوریت قاٸد عوام زولفقار علی بھٹو کی مشن کو اجاگر کرتے ہوۓ ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں نہ صرف کھرمنگ بلکہ پورے جی بی میں پیپلز کی حکومت بناٸیں گے۔پروگرام کے آخر میں شہید جمہوریت قاٸد عوام زولفقار علی کی 97 واں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
حسنUrdu news, Pakistan People’s Party District Kharming, the celebration of the 97th birth anniversary of Zulfiqar Ali Bhutto, عسکری ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں