شگر شہید ذاکر میموریل شگراور وی ایف او بلتستان کے زیر اہتمام علی آباد چھورکاہ شگر میں وکیشنل سینٹر کا افتتاح کردیا

شگر شہید ذاکر میموریل شگراور وی ایف او بلتستان کے زیر اہتمام علی آباد چھورکاہ شگر میں وکیشنل سینٹر کا افتتاح کردیا
شگر (سٹاف رپورٹر 5 سی این ) شہید ذاکر میموریل شگراور وی ایف او بلتستان کے زیر اہتمام جانب سے علی اباد چھورکاہ شگر میں وکیشنل سینٹر کا افتتاح کردیا بلتستان وویمن چیمبر اف کامرس کے صدر شفیقہ بانو اور سینئر نائب صدر اینی مریم نے فیتہ کاٹ کر علی اباد سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے. تنیظم کی جانب سے شگر بھر میں 100سے ذائد وکیشنل سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا وکیشنل سینٹر علی اباد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شہید ذاکر میموریل کے چیرمین خادم دلشاد نے کہا کہ ذاکر شہید میموریل معاشرے میں بیروزگاری کے خاتمے کے جذبے سے سرشار ہوکر خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے اس جذبے کے تحت شگر بھر میں 18 وکیشنل سینڑ کھولنے کا فیصلہ کیا علی اباد سینٹر اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ شگر باشہ سائڈ اور برالدو سائیڈ میں سینٹر کھولے جائیں گے جس میں شہدا کے لواحقین اور ایس ڈی ایف شگر کو مفت ہنر سیکھاے جائیں گے تاکہ خواتین خود اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں انہوں نے کہا کہ اس سینٹر کی کامیابی میں وی ایف او بلتستان ریٹائرڈ برگیڈئر علی نقی کا مکمل تعاون حاصل ہے ان کی تعاون اور سرپرستی میں شگر کے کونے کونے میں سینٹر کھولے جائیں گے تاکہ خواتین باعزت زندگی گزار سکیں
Urdu news Pakistan, inaugurated a Vocational Center

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں