جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی درخواست پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کر دیا

urdu news, Research Officer tells us which case will be fixed

جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی درخواست پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی درخواست پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کر دیا، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے شوکاز نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹرا کورٹ اپیل پر بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا دیا.ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط ارسال کیا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور محمد علی مظہر کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس مندوخیل اور جسٹس مظہر دونوں آئینی کمیٹی کے رکن تھے، جس نے اصل میں کیس کو دوسرے بینچ کو سونپا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انہوں نے کمیٹیکے ممبر کی حیثت سے انٹرا کورٹ اپیل کے لیے پانچ رکنی بینچ کی تجویز دی تھی لیکن چیف جسٹس نے تجویز دی تھی کہ چار رکنی بنچ کافی ہوگا۔ بالآخر اس کیس کے لیے چھ ججوں پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا۔
urdu news, objected to the constitution of the bench

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس، وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں