ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ( ر) مشتاق احمد کے ہمراہ گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ( ر) مشتاق احمد کے ہمراہ گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ( ر) مشتاق احمد کے ہمراہ گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا
۔ سیکریٹری تعمیرات سبطین احمد نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ بلڈنگ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی باقاعدہ افتتاح کے بعد متعلقہ محکموں کو نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جائیگا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس اہم نوعیت کے منصوبے کی تعمیر اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول سیکریٹریٹ کو جلد ہی فعال بناکر متعلقہ محکموں کے دفاتر منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔
urdu news, Additional Chief Secretary Development visited different parts of the newly constructed building of Gilgit-Baltistan Civil Secretariat

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں