شگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کا ورکرکنونشن کیلئے شگر پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال

شگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کا ورکرکنونشن کیلئے شگر پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال
رپورٹ زمان اخوندزادہ 5 سی این نیوز ویب
شگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کا ورکرکنونشن کیلئے شگر پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال ، بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اللہ والی چوک پر ان کا استقبال کیا۔ اور درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ریلی میں انہیں مایا ہاؤس لایا گیا ۔ جہان انہوں انہون نے ورکر کنونشن سے خطاب کیا۔ ان کیساتھ مسلم لیگ ن کے رہنماء شہزادہ مقپون، فاروق میر، رضوان راٹھور ، انجینئر شبیر حسین ، وزیر اخلاق حسین اور دیگر رہنما بھی شگر پہنچے ، پنڈال پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی حفیظ الرحمان نے نعروں سے فضا گونج اٹھا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان محمد صادق اور آخوند شبیر حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ، سابق وزیر اعلی نے دونوں کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے مسلم لیگ ن کی وژن سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔
Urdu news, Muslim League-N Gilgit-Baltistan, received a warm welcome on his arrival at Shigar for the workers’ convention

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں