اسکردو مسلم لیگ ن ڈھڑا نمبر ایک انجئینر انور گروپ کی جانب سے گلگت بلتستان سے ایلکٹیبلز کی تلاش جاری

اسکردو مسلم لیگ ن ڈھرا نمبر ایک انجئینر انور گروپ کی جانب سے گلگت بلتستان سے ایلکٹیبلز کی تلاش جاری
سکردو (5 سی این سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن ڈھرا نمبر ایک انجئینر انور گروپ کی جانب سے گلگت بلتستان سے ایلکٹیبلز کی تلاش جاری ۔ابراہیم ثنائی کے بعد حاجی فدا محمد ناشاد سے معاملات طے بہت جلد دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن انجئنیر انور گروپ کی جانب سے گلگت بلتستان سے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرکے انے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیٹیں لینے کی کوششوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں بڑی پیش رفت سامنے ارہی ہے ذرائع کے مطابق انجئنیر انور گروپ نے پہلا تارگٹ بلتستان کو کیا ہے اور سابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کے بعد معروف سیاسی کھلاڑی حاجی فدا محمد ناشاد سے بھی معاملات طے ہوگئے ہیں اور انہوں نے ہاں کرتے ہوے بہت جلد دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے اس سلسلے میں سکردو کے ایک نجی ہوٹل میں حاجی فدا محمد ناشاد اور انجینیر انور کے درمیان طویل نشست ہوئی جس میں حاجی فدا محمد ناشاد نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت پر امادگی کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مسلم لیگ ن بلتستان کے سینئر رہنما حاجی محمد علی خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ حاجی فدا محمد ناشاد بہت جلد مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں گے اس حوالے سے انجینئر انور کے ساتھ حاجی فدا محمد ناشاد ایک بڑی بیٹھک ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حامی بھرلی ہے اور بہت جلد حاجی فدا محمد ناشاد پارٹی کا حصہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ انجینئر انور اور حاجی اکبر تابان کی قیادت میں مسلم لیگ ن دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور بلتستان بھر کے ایکیٹیبلز سے رابطے میں ہوں اور بہت جلد شگر ۔کھرمنگ اور سکردو حلقہ دو سے سرپرائز دیں گے
Urdu news, Muslim League-N Engineer Anwar Group is searching for electable in GB

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں