مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی پورے گلگت بلتستان کا محسن تھا۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مفتی ابراہیم خلیل شگری
مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی پورے گلگت بلتستان کا محسن تھا۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مفتی ابراہیم خلیل شگری
جمعیت اہل حدیث جی بی وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد۔ علامہ شیخ محسن نجفی کے صاحبزادوں اور ملت تشیع سے اظہار تعزیت،
امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مفتی ابراہیم خلیل صاحب کی صدارت میں نو رکنی وفد کا علامہ شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار تعزیت وتسلیت۔
مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی پورے گلگت بلتستان کا محسن تھا۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مفتی ابراہیم خلیل شگری۔
اسلام آباد- جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان کا نو رکنی وفد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار تاسف وفاتحہ خوانی کے لئے جامعہ الکوثر اسلام آباد تشریف لائے ۔ مرحوم شیخ محسن نجفی کے بیٹوں اور جامعہ الکوثر کے اکابرین نے وفد کا استقبال کیا۔ جمعیت اہل حدیث وفد نے حجت الاسلام علامہ شیخ محسن نجفی کے پسماندگان اور ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ امیر جمعیت مفتی ابراہیم خلیل صاحب نے مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں محسن بلتستان قرار دیا۔ مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی کے فرزندان اور ملت تشیع کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر عبدالغنی انجم نے کہا کہ مرحوم شیخ محسن نجفی نے پورے گلگت بلتستان کے خطے کو علم کے نور سے منور کیا جس کا اجر انہیں وفات کے بعد بھی ملتا رہے گا۔ شیخ محسن نجفی امن کا داعی اور علم دوست عالم دین تھے۔
پولیٹیکل سیکرٹری جمعیت اہل حدیث جناب عمران حسین نے کہا کہ شیخ محسن نجفی کی انسانیت دوست خدمات میں سے سکردو شہر میں مدینہ اہل البیت پراجیکٹ ہی ان کی نجات ودرجات بلندی کے لئے کافی ہے۔
جمعیت اہل حدیث وفد میں امیر جمعیت مفتی ابراہیم خلیل، پروفیسر عبدالغنی انجم، سیکریٹری سیاسی امور عمران حسین، حاجی محمد جاوید، سیکریٹری فنانس حاجی احسان اللہ، سیکریٹری اطلاعات منور عبدالشکور، شیخ ثناء اللہ عبدالقادر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مزمل حسین شامل تھے۔
اظہار تسلیت وتعزیت کیلئے تشریف لانے پر جانشین علامہ شیخ محسن نجفی رحمہ اللہ حجت الاسلام علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی صاحب نے اہل حدیث وفد کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ ۔
سیکریٹری اطلاعات جمعیت اہل حدیث