کھرمنگ بسلسلہ شہادت امام علی علیہ سلام ضلع کھرمنگ کے مختلف مقامات پر مجالس و جلوس برآمد ہونگے

urdu news

کھرمنگ بسلسلہ شہادت امام علی علیہ سلام ضلع کھرمنگ کے مختلف مقامات پر مجالس و جلوس برآمد ہونگے
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
21 رمضان المبارک 1445ھ کو بسلسلہ شہادت امام علی علیہ سلام ضلع کھرمنگ کے مختلف مقامات پر مجالس و جلوس برآمد ہونگے۔ دوران مجالس و جلوس امن و امان کو برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع کھرمنگ کے زیر صدارت پولیس مجسٹریٹ اور عمائدین کھرمنگ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ہدایت جاری کی کہ دوران مجالس و جلوس فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عمائدین کھرمنگ اس دوران لوکل سکاوٹس کو پولیس اور مجسٹریٹ کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار کریں گے۔ مزید برآں بجلی کی فراہمی, جلوس روٹ کی صفائی ستہرائی و دیگر سہولیات وقت مقررہ پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کھرمنگ پاک فوج کے زیر اہتمام یوم پاکستان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

urdu news, martyrdom of Imam Ali (peace be upon him), processions will be held at various places

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں