یونین کونسل نر غوڑو میں یونین سیکرٹری ڈیوٹی کے بجائے ذاتی معاملات میں مصروف، لوگوں کو پیدائشی، فوتگی اور دیگر سرٹیفکیٹ بنانے میں شدید مشکلات
یونین کونسل نر غوڑو میں یونین سیکرٹری ڈیوٹی کے بجائے ذاتی معاملات میں مصروف، لوگوں کو پیدائشی، فوتگی اور دیگر سرٹیفکیٹ بنانے میں شدید مشکلات
شگر( 5 سی این کرائم رپورٹ) یونین کونسل نر غوڑو میں یونین سیکرٹری ڈیوٹی کے بجائے ذاتی معاملات میں مصروف، لوگوں کو پیدائشی، فوتگی اور دیگر سرٹیفکیٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ یونین کونسل کا سیکرٹری غائب، سائلین اور عوام کو متعلقہ سیکرٹری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، اور کسی اچھے شہرت کے حامل سیکرٹری کو تعینات کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین نر حاجی احمد، صوبیدار(ر) غلام حسن، حاجی حسین اور عباس کا کہنا تھا کہ یونین کونسل نر میں یونین ہال تو موجود ہے لیکن یونین کیلئے تعینات سیکریٹری تاحال غائب ہے۔ موجودگی سیکرٹری نے کبھی ڈیوٹی پر آنے کی زحمت گوارہ نہیں کیا۔ محکمہ کے اعلی آفیسران کی آشیرباد سے زاتی معاملات میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے یونین کے لوگوں کو پیدائشی، فوتگی اور دیگر ضروری سرٹیفکیٹ بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا یے۔ لوگوں نے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ شگر سے مطالبہ کیا یے کہ یونین کونسل نر کے عوام پر رحم کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری کو ڈیوٹی پر لایا جائے۔
urdu news, In Union Council Nar Ghoru Union Secretary is busy with personal matters instead of duty