سانحہ چلاس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے رہنماوں نے کہا کہ سانحہ چلاس گلگت بلتستان میں جاری ایک منظم تحریک سے توجہ ہٹانے کی ایک گہری سازش ہے سرباز امام زمانہ چھورکاہ شگر

سانحہ چلاس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے رہنماوں نے کہا کہ سانحہ چلاس گلگت بلتستان میں جاری ایک منظم تحریک سے توجہ ہٹانے کی ایک گہری سازش ہے سرباز امام زمانہ چھورکاہ شگر
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگرسرباز امام زمانہ چھورکاہ شگر کی جانب سے جاری بیان میں کہاہےکہ گزشتہ روز چلاس کے علاقے بڈر میں مسافر بس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں رہنماوں کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گلگت بلتستان میں عوامی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے اس علاقے کے اصل دشمن یہاں کے عوام کو لسانی و مذہبی وعلاقائی تقسیمات کے ذریعے سے ترقی سے محروم رکھنے کی کئی بار کوششیں کرچکے ہیں یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے حکومت و ریاست یہاں کے عوام کو حقوق اورتحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ایک طرف کانواے کے نام پر جی بی کے مسا فروں کو سفری مشکلات سے دوچار کیا جارھا ہے اور دوسری طرف امن وامان کی نام پر ایف سی کو علاقے پر مسلط کر کے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے جبکہ حکومتی دونوں پالسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے جی بی کو دوسرا پاراچنار بنانے پر تلے ہوۓ ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے رہنماوں نے کہا کہ سانحہ چلاس گلگت بلتستان میں جاری ایک منظم تحریک سے توجہ ہٹانے کی ایک گہری سازش ہے جسے گلگت بلتستان کے متحد عوام کھبی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
Urdu news, he Chilas tragedy is a deep conspiracy to divert attention from an organized movement going

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں