شگر ، وزیر اعلیٰ نے یادگار شہداء اور شہداء کے لواحقین کو نظرانداز کیا. چیئرمین شہید زاکر میموریل خادم دلشاد ن

urdu news, he Chief Minister neglected the martyrs and the families during the shigar visit

شگر ، وزیر اعلیٰ نے یادگار شہداء اور شہداء کے لواحقین کو نظرانداز کیا. چیئرمین شہید زاکر میموریل خادم دلشاد ن
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شہداء کی فیملی کو یادگار شہدا کو گھنٹوں انتظار میں رکھنے کے بعد شہداء کے یادگار پر حاضری دئے بغیر واپس جانا شہداء اور شہداء کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی نہ ہونے کا ثبوت ہے
شگر چیئرمین شہید زاکر میموریل خادم دلشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شہداء کی فیملی کو یادگار شہدا کو گھنٹوں انتظار میں رکھنے کے بعد شہداء کے یادگار پر حاضری دئے بغیر واپس جانا شہداء اور شہداء کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ شگر کے دوران شگر میں قائم یادگار شہداء پر حاضری شیڈول میں ہونے کے باوجود آخری وقت میں تبدیل کردیا ۔ جبکہ واپسی پر یادگار شہدا پر حاضری دینے کے وعدے کے بعد شہداء کے فیملی وزیر اعلیٰ سے ملاقات اور شہداء کی یادگار پر حاضری کے منتظر رہے ۔ لیکن عین آخر وزیر اعلیٰ نے یادگار شہداء اور شہداء کے لواحقین کو نظرانداز کرکے نکل گئے ۔ جوکہ ان کا شہدا اور شہداء کے خاندانوں سے عداوت اور عدم دلچسپی کا ثبوت ہیں۔

urdu news, he Chief Minister neglected the martyrs and the families during the shigar visit

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں