شگر حسن شگری ایڈوکیٹ انجمن تاجران شگر کے صدر منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب صدر کا شگر میں کاروباری افراد کی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار

شگر حسن شگری ایڈوکیٹ انجمن تاجران شگر کے صدر منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب صدر کا شگر میں کاروباری افراد کی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر حسن شگری ایڈوکیٹ انجمن تاجران شگر کے صدر منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب صدر کا شگر میں کاروباری افراد کی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار۔ ان کے مقابلے میں ظہیر عباس، اور سابق صدر وزیر نسیم میدان میں تھے ۔حسن شگری نے 67 ووٹ لیا ۔ جبکہ ظہیر عباس نے 65 اور وزیر نسیم نے 46 ووٹ حاصل کرلئے۔ انجمن تاجران شگر کے صدارت کیلئے انتخابات ریسٹ ہاؤس شگر میں منعقد ہوئے۔ جس میں 178 سے زائد دکانداروں اور کاروباری افراد نے اپنے ووٹ استعمال کیا۔ پولنگ آفیسر کی ذمہ داری ایس ڈی پی او عطاء اللہ اور ریکارڈ آفیسر شگر فداعلی نے انجام دئے ۔ انتخابات میں تین امیدواروں نے حصہ لیا ۔ جس میں محمد ظہیر عباس، سابق صدر وزیر نسیم اور حسن شگری میدان میں تھے۔ پولنگ کا عمل صبح سے لیکر 12:30 تک جاری رہا اور کل 178 دکاندار ، کاروباری افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس طرح حسن شگری 68 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر سابق صدر وزیر نسیم نے حسن شگری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کر دیا ۔
Hassan Shigri Advocate was elected President of Anjuman Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں