گورنرگلگت بلتستان کی صدر پاکستان سے ملاقات؛ گندم کی سبسڈی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنرگلگت بلتستان کی صدر پاکستان سے ملاقات؛ گندم کی سبسڈی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جمعہ کو ملاقات کی اور گندم کی سبسڈی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے بلتستان یونیورسٹی اور اسکردو سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر نے گورنر کو بتایا کہ انہوں نے گندم کی سبسڈی کا معاملہ نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔
جی بی کونسل کے منتخب اراکین نے بھی جمعرات کو صدر سے ملاقات کی تھی جس میں گندم کی سبسڈی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
صدر علوی نے وفد کو ان کے مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news, Governor of Gilgit-Baltistan met with the President of Pakistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں