آج دنیا سے ایک ایسے شخصیت کا سفر آخرت کی جانب شروع ہونے سے دنیا کے غریب ملکوں کے غریب عوام بشمول k2 کے دامن میں آباد شگر کے عوام متاثر ہوئے بغیر نہ رہے ، کوآپریٹو سو سائٹی آفس گلاب پور شگر بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آج دنیا سے ایک ایسے شخصیت کا سفر آخرت کی جانب شروع ہونے سے دنیا کے غریب ملکوں کے غریب عوام بشمول k2 کے دامن میں آباد شگر کے عوام متاثر ہوئے بغیر نہ رہے کوآپریٹو سو سائٹی آفس گلاب پور شگر بلتستان میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا جہاں کے غریبوں کے مدد گار شاہ کریم حسینی و المعروف آغا خان کے رحلت کے سلسلے میں ایک تعزیاتی اجلاس زیر صدارت محمد خان سماجی کارکن و صدر سوسائیٹی گلاب پور منعقد ہوا اجلاس میں ممبران سمیت کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی جناب آغا خان سے شاہ کریم الحسینی تک ان کے خاندان خصوصا پرنس کریم آغا خان نے جو خدمات و امداد دنیا کے گوشے میں بسنے والے غریب ملکوں کے غریب عوام کے لیے کی گئی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی غریب والدین کے بچوں کے لیے تعلیم صحت نامہ کے لیے ہسپتال روشنی کے لیے بجلی غریبوں کے لیے واٹر سپلائی سکیمیں چلنے کے لیے روڈ دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی بند جال فارسٹ نرسریز واٹر تالاب کوہلی واٹر چینل نالوں میں خفاظتی بند وغیرہ بنانے والے عظیم محسن آج ہم سے رحلت ہو گے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سارے ان کو قبر میں کام آئے گا آخر میں ان کے خاندان و دنیا جہاں میں بسنے والے اسماعیلی بہن بھائیوں کو صبرو جمیل عطا فرمائیں آمین ثم آمین اور ان کے مغفرت کے لیے دعائے خیر کرتے ہوئے مجلس برخواست کی گئی ۔
urdu news, Gilgit baltistan news