گلگت ،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین کا ضلع نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گلگت ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین کا ضلع نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
رپورٹ 5 سی این نیوز
گلگت ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین کا ضلع نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، نگر میں محکمہ کی جانب سے مجوزہ مختلف سائٹس کا معائنہ کیا ۔ جن میں مختلف سائٹس ہوپر، ٹاکور کوٹ، شاہمان، میناپن شامل ہیں اپنے ٹیکنیکل ٹیم اور ریونیو اسٹاف کے ساتھ چھوٹی چھوٹی سکیموں کا دورہ جائزہ لیا۔ اے ڈی ہنزہ/ نگر نے مجوزہ چھوٹے پیمانے پر تخفیف کے منصوبوں کے بارے میں بتایا ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے AD ہنزہ/ نگر کو متبادل/منتقلی کی چھوٹی سکیموں کے لئے رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا اے ڈی ہنزہ/ نگر نے مجوزہ چھوٹے پیمانے پر تخفیف کے منصوبوں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈی جی GBDMA نے حکام کو ہدایات کی سکیموں کو ایسے جگوں پر تجویز کرے جہاں سیلاب سے زیادہ خطرات لاحق ہو۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کا عتماد میں لیکر انہیں ساتھ لیکر چلیں ۔ ان سکیموں کا حجم بڑھانے کیلئے کمیونٹی کی اشتراکیت حاصل کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فایدہ مل سکے ۔
Urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں