گانچھے،براہ گیس سلینڈر دھماکہ ، مسجد اہلحدیث براہ پائین میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک شعلہ بھڑک اٹھا

گانچھے،براہ گیس سلینڈر دھماکہ ، مسجد اہلحدیث براہ پائین میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک شعلہ بھڑک اٹھا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
براہ گیس سلینڈر دھماکہ ، مسجد اہلحدیث براہ پائین میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک شعلہ بھڑک اٹھا جس سے مسمی نظام الدین ولد غلام مہدی ساکن براہ پائین عمر تقریباً 6/7 سال جان بحق ہوںٔے ہیں جبکہ رضوان اللہ ولد حبیب اللہ ساکن براہ عمر تقریباً 10/12 سال زخمی ہوکر مذکور کو مقامی کار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو لایا ہے۔شعلہ بھڑکنے سے دھماکہ ہوکر مسجد کا اندرونی دیوار بھی گرا ہے۔
تفصیل
أج بوقت 1400 بجے،مدرسہ ہدایت الاسلام اہل حدیث براہ پائن حپلو ضلع گانچھے،میں طالب علم رضوان اللہ ولد حبیب اللہ عمر 10 سال کلاس میں قرأن پڑھنے پہلے پہنچا اند کلاس میں جا کر گیس والا چولہا جلایا گیس ہیٹر لیک ہونے کی وجہ سے کلاس روم میں گیس بھری ہوئ تھی کہ آگ لگتے ہی اچانک گیس کا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے بائیں جانب والی کلاس روم کی دیوار گر گئ جس کی وجہ سے دوسرے کلاس روم میں موجود طالب علم نظام الدین ولد غلام مہدی عمر 6/7 سال دیوار کے نیچے أنے سے موقع پر ہی فوت ہو گیا جبکہ دائیں جانب والے کلاس روم کی دیوار بھی کریک ہوئ ہے ۔
واضح رہے مدرسہ میں صرف ناظرہ قرأن کی تعلیم دی جاتی ہے 112 بچیاں بچے پڑھتے ہیں جبکہ 4 فی میل استاد اور 5 میل استاد پڑھاتے ہیں مدرسہ کے مدرس حافظ عبدالرشید سکنہ براہ پائن ہیں۔
اس حادثہ کے بعد وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید،ڈپٹی کمشنر گانچھے عباس علی صاحب،ایس پی گانچھے راجہ ناصر صاحب،اور GBDMA ضلع گانچھے کے AD نصیرالدین صاحب نے جاۓ حادثہ کا وزٹ کیا اور موقعے پر کچھ امدادی امداد سامان مہیا کی گئی اور مالی امداد کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے محکمہ مال کے عملہ کو ہدایت جاری کر دیے کہ وہ ان کی فہرست مرتب کر کے بھیجیں ۔
زخمی بچے DHQ ہسپتال خپلو میں زیر علاج ہے۔
urdu news, Gas cylinder blast

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں